لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی این اے 128سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی این اے 128 سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ دیا، عدالت نے کہاکہ آپ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ٹریبونل سے کیوں رجوع نہیں کیا،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ قانون کے مطابق ہماری درخواست کا دائرہ اختیار ہائیکورٹ کا بنتا ہے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 2مئی تک ملتوی کردی ۔
Pakistan Image