اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار پی ٹی آئی ایم این اے امتیاز چودھری دوبارہ گرفتار

ملتان(پاکستان امیج)اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار پی ٹی آئی ایم این اے امتیاز چودھری کو دوبارہ گرفتارکر لیا۔

نجی ٹی و ی چینل جیو نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ امتیاز چودھری کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا،امتیاز چودھری قطر فرار ہو رہے تھے نام سٹاپ لسٹ میں تھا۔

اینٹی کرپشن نے امتیاز چودھری کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا،بعدازاں امتیاز چودھری پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے تھے،اینٹی کرپشن کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کار سوار ملزمان نے اینٹی کرپشن کی گاڑی پر گجرات کی حدود میں فائرنگ کی اور زبردستی ان کو چھڑا کر فرار ہو گئے،30اور31جولائی کی درمیانی شب یہ واقعہ پیش آیا تھا

ایف آئی آر میں امتیاز چودھری پر ترقیاتی سکیموں میں کک بیکس لینے کا الزام بھی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *