ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

کراچی (پاکستان امیج) ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں پی پی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں بھر پور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ایم کیوایم ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی پی کے خلاف مربوط حکمت عملی کے لیے جلد جی ڈی اے کی قیادت کے علاوہ جے یو آئی (ف) سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں پی پی حکومت شہری علاقوں کیلئے پھر مسائل اور نا انصافی کو جنم دے گی، ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرے گی، سندھ اسمبلی میں ارکان کے اعتبار سے دوسری بڑی جماعت ہونے کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر ایم کیو ایم کا ہی ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *