ایم کیو ایم نے ا ٓئینی ترمیم کی حمایت کیلئے حکومت کو اپنا مطالبہ پیش کردیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے حکومتی ترامیم کی حمایت کے بدلے میں اپنا مطالبہ حکومت کے سامنے پیش کردیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر ایم کیو ایم کے وفد نے آئینی ترمیم کی حمایت کے بدلے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق ایم کیو ایم کے مسودے کو ترمیم کا حصہ بنایا جائے،
مسلم لیگ ن کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں کراچی آئے گا، آئینی ترمیم کے موجودہ مسودے پرایم کیو ایم قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
اس سے پہلے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم کسی اصول پر نہیں بلکہ سیاسی مفادات کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *