ایم کیو ایم جرائم سے نمٹنے کیلئے کس حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ؟ فیصل سبزواری نے اہم تفصیلات بتا دیں

کراچی(پاکستان امیج)ایم کیو ایم پاکستان جرائم سے نمٹنے کیلئے کس حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ؟ سینئر رہنما فیصل سبزواری نے اہم تفصیلات بتا دیں ۔فیصل سبزواری نے کہا کہ جرائم سے نمٹنے کیلئے محلہ کمیٹیاں بنارہے ہیں، ہم چاہتے ہیں محلہ کمیٹیاں بنانے کے عمل میں پولیس اور رینجرز کی تائید حاصل ہو۔ کراچی پولیس چیف اچھی ساکھ کے افسر ہیں، پولیس اگر کام نہیں کرپارہی ہے تو فوج سے مدد لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، کراچی کے شہریوں کو اپنے بچوں کی بحفاظت واپسی کا یقین نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کراچی پولیس چیف اچھی ساکھ کے افسر ہیں مگر تھانوں کا حال تو دیکھیں، کیا کوئی شریف آدمی کراچی کے تھانوں میں جاسکتا ہے؟، کوئی غلطی سے مقدمہ درج کروادے تو کراچی پولیس اس کے ساتھ کیا کرتی ہے؟ جرائم سے نمٹنے کیلئے محلہ کمیٹیاں بنارہے ہیں، ہم چاہتے ہیں محلہ کمیٹیاں بنانے کے عمل میں پولیس اور رینجرز کی تائید حاصل ہو۔ سندھ حکومت سے کچھ سوالات ہیں، ڈکیت عدالتوں سے چھوٹ جاتے ہیں پراسیکیوشن کیا کرتی ہے ، کیا محکمہ داخلہ سندھ دیکھتا ہے ڈکیتوں کے ضامن کون لوگ ہیں ، کراچی میں چھینے گئے موبائل اور موٹرسائیکلوں کی فروخت باقاعدہ انڈسٹری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *