ایمن سلیم کے شوہر نے جلد بیٹے کی پیدائش کی خبر سنانے پر اداکارہ کو قیمتی تحفہ دیدیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان شوبز کی اداکارہ ایمن سلیم نے مداحوں کو جلد بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سُنا دی۔

ایمن سلیم اور ان کے شوہر کامران ملک جلد ہی اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔ حال ہی میں ایمن سلیم نے ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ان کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی، اس خوبصورت ویڈیو میں اداکارہ کو نیلے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کے شوہر نے انہیں بیٹے کی خوشخبری دینے پر نیلے رنگ کی لگژری گاڑی بھی تحفے میں دی جس پر ایمن بےحد خوش ہوئیں اور گلے لگ کر شوہر کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر ایمن سلیم اور ان کے شوہر کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

دوستوں اور ساتھی فنکاروں نے بھی ایمن اور کامران کو اس خوشی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایمن اور ان کے شوہر اپنے آنے والے بچے کے استقبال کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم نے رمضان کے مقبول ڈرامہ ’چپکے چپکے‘ سے شہرت حاصل کی، ایمن سلیم نے دسمبر 2023 میں اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا اور وہ ایک نجی تقریب میں کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں شادی کے بعد سے ایمن نے کسی ڈرامہ سیریل میں کام نہیں کیا اور شوبز کی دنیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *