ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار

اسلام آباد(پاکستان امیج)ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قراردیدیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کر دیا،عدالت نے کہا کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری کی مقدمات کی تفصیلات دینے اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہاکہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیا تھا،مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے صوبوں کو فیکس اور واٹس ایپ بھی کردیا،پٹیشنر ایمان مزاری کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر ہو تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کیساتھ ایمان مزاری کی درخواست نمٹا دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *