ایف بی آر نے چینی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے چینی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا اور باقاعدہ عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت ہر 15 دن بعد چیک کرکے مقرر ہوا کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ میں درج قیمت سے 16 روپے فی کلو گرام کم کرکے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے چینی کی قیمت متعین ہوا کرے گی۔

ایف بی آر نے بتایا کہ پاکستان بیورو آف شماریات کی ویب سائٹ پر شائع چینی کی قیمت میں سے 16 روپے فی کلو گرام کی کمی کرکے ایکس مل قیمت مقرر کی جائے گی اور اسی کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی ہوا کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *