ایف بی آر نان فائلرز کیخلاف کارروائی کب سے شروع کرے گا؟ بڑا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال نے اعلان کیا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں یکم نومبر کے بعد سے شروع ہوجائیں گی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق راشد لنگڑیال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور گزشتہ سال سے دگنی ہوچکی ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہمارے پاس نان فائلرز کا پورا ڈیٹا موجود ہے، نان فائلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر 15 پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے پانچ ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی۔ ان پانچ پابندیوں میں جائیداد، گاڑیوں کی خریدوفروخت، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر پابندیاں شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *