ایف آئی اے اسد عمر کو بلائے گی تو شامل تفتیش ہونگے، عدالت کے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج)سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے اسد عمر کو بلائے گی تو شامل تفتیش ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج نے سماعت کی ،بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میرے موکل کیخلاف ابتک کیا انویسٹی گیشن ہوئی؟جج نے پراسیکیوشن سے استفسار کیا جی بتایئے اب تک کیا تفتیش ہوئی؟

وکیل بابراعوان نے کہاکہ اسد عمر شامل تفتیش ہو چکے، اپنا جواب باقاعدہ جمع کرا چکے،اسد عمر براہ راست سائفر کیس کے مقدمے میں نامزد نہیں،عدالت نے کہاکہ یہ ایک ہی ایف آئی آر ہے تو سلمان صفدر کو بھی بلالیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ شامل تفتیش ہوئے؟

ایف آئی اے نے کہاکہ شامل تفتیش انہوں نے ہونا تھا تفتیشی افسر نے ان کے پیچھے نہیں جاناتھا،یہ شامل تفتیش ہوتے تو ان کا کردار طے ہوتا،یہ شامل تفتیش کرنے کا کہہ رہے ہیں مگر ہوئے نہیں،شامل تفتیش ہونگے تو معلوم ہوگا کہ یہ مجرم ہیں کہ نہیں؟بابراعوان نے کہاکہ یہ بلائیں گے تو ہم شامل تفتیش ہونگے،عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے اسد عمر کو بلائے گی تو شامل تفتیش ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *