ایفی ڈرین کیس ؛ اے این ایف نے حنیف عباسی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 18اکتوبر کو حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس سے بری کردیا تھا،جبکہ ٹرائل کورٹ نے لیگی رہنما کو عمر قید کی سزا سنائی تھی،اے این ایف نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی تیاری اور متعلقہ دستاویز کیلئے مہلت دی جائے،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اے این ایف کو اپیل دائر کرنے کیلئے مزید 14روز کی مہلت دیدی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *