ایشین گیمز، تین پاکستانی بہنوں نے اسکواش کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور(پاکستان امیج)اسکواش میں 3 پاکستانی بہنوں نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا،مہوش علی، سحرش علی اور ماہ نور علی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

تینوں بہنیں ایک ساتھ ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کرنے پرانتہائی پُرجوش ہیں،اسکواش سسٹرز کاکہنا ہےکہ پہلی مرتبہ ایشین گیمز میں تینوں بہنوں کا ایک ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنا ہمارے لیے فخر اور اعزاز کا لمحہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور ساتھ پریکٹس بھی کرتی ہیں، جس کا کھیل میں ہمیں فائدہ ہوتا ہے،ایشین گیمز میں شرکت سے ہمیں بڑے ایونٹ کا تجربہ حاصل ہو گا جو مستقبل میں ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

’میں انہیں بہت یاد کرتا ہوں‘، وسیم اکرم بھی عمران خان کی صحت پر فکرمند

کراچی (پاکستان امیج)سابق پاکستانی کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سابق وزیراعظم عمران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *