ایشیا کپ کا وینیو متنازعہ ہونے کے بعد ہر بھجن سنگھ کا بیان بھی سامنے آگیا

نیو دہلی(پاکستان امیج) ایشیا کپ کے وینیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہمارے وقت میں وینیو پر پلیئرز کی رائے نہیں ہوتی تھی، جہاں میچ ہو وہاں ہم کھیلتے تھے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وینیو کیا ہوگا یہ پلیئرز کا مسئلہ ہونا بھی نہیں چاہیے، یہ آفیشلز کا کام ہے کہ وہ دیکھیں کہ کہاں میچز ہوسکتے ہیں۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کولمبو میں اب صرف ٹیموں کے درمیان سوئمنگ کا مقابلہ ہوگا، دمبولا ایک مکمل انٹرنیشنل سٹیڈیم ہے، پتا نہیں وہاں میچز کیوں نہیں کرائے جارہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو کولمبو میں سورج نکلنے کا انتظار کرنے کی بجائے دوسری جگہ کرکٹ کھیل لیتا، میچ کے لیے ٹریننگ کی سہولیات کے فقدان کا بہانہ غیر منطقی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچز کولمبو میں رکھنے اور بارش کے امکانات پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کو تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *