ایشیا کپ کامزا بارش نے کرکرا کر دیا مگر بابر اعظم نےپریس کانفرنس میں کیا کہا؟

کولمبو (پاکستان امیج) ایشیا کپ کو جیتنے کی دھن میں مگن بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہیں موسم کی کوئی پریشانی نہیں، لگتا ہے اب بارش نہیں ہو گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہین کپتان بابر اعظم کا پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ موسم کی وجہ سے ہمیں پریشانی نہیں تاہم بظاہر لگتا ہے اب بارش نہیں ہو گی۔ ہم مسلسل کھیل رہے ہیں، ہمارا فوکس میچ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران سفر بھی بہت کیا، کھیل میں تو ایسا ہوتا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے، زیادہ سفر کرنا پڑے گا یہ ہمیں پہلے ہی پتہ تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *