کولمبو(پاکستان امیج)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرمانے کہا کہ جب کل ہم نے بلے بازی شروع کی تو ہم جانتے تھے کہ یہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے ،ہم نے آغاز سے ہی اچھی بیٹنگ کی اور پھر ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بہت عمدہ طریقے سے اننگز کو فنش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلدیپ اور بمراہ نے اچھی باولنگ کی ،خاص طور پر بمراہ دونوں جانب سوئنگ کر رہا تھا۔ روہت شرما نے کہا کہ بمراہ نے 15مہینے تک سخت محنت کی ، اس قسم کی انجریز سے نکلنا آسا ن نہیں ہوتا۔بھارتی کپتان نے مزید کہا یہ گیم گراونڈز مین اور سٹاف کے بغیر ممکن نہیں تھی ، اس لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ یہ بہت مشکل کام ہے جیسے انہوں نے گراونڈ کو کھیلنے کے قابل بنایا، گراونڈ سٹاف کے بہت سارے لوگ تھے جو کوشش کر رہے تھے کہ یہ گیم مکمل ہو جائے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image