ایشیا کپ میں ناکامی ، نجم سیٹھی بھی میدان میں آگئے

لاہور(پاکستان امیج)ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد تنقید کی زد میں گھری پاکستان ٹیم کے دفاع میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ نجم سیٹھی بھی سامنے آگئے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہورہی ہیں، کوئی گروپنگ کی بات کررہا تو کوئی پلیئرز اور منیجمنٹ پر تنقید کر رہا۔ان کا کہنا تھا کہ بابر، شاہین، شاداب، فخر، رضوان اور نسیم چیمپئن کرکٹرز ہیں، کھلاڑیوں کے ساتھ کافی قابل ٹیم منیجمنٹ کام کررہی ہے۔انہوں نے پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل منفی باتیں پھیلانے کے بجائے ٹیم کی سپورٹ کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *