کولمبو(پاکستان امیج)ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان نے کہاکہ پچ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، شائقین کی سپورٹ سے بہت حوصلہ ملتا ہے،نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا، پریما داسا سٹیڈیم میں چوکے چھکوں کا مقابلہ ہو گا۔ سری لنکا 5 مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے، دفاعی چیمپئن آئی لینڈرز بھارت کو میچ میں ٹف ٹائم دیں گے۔
بھارت کی ٹیم بھی 6 دفعہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے تاہم اس مرتبہ کیا کارکردگی دکھاتی ہے، یہ وقت ہی بتائے گا۔ بھارتی ٹیم کو آخری میچ میں بنگلا دیش سے شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔
Pakistan Image