ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، سری لنکاکے پاس آج بنگلہ دیش کو شکست دے کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا بہترین موقع

کولمبو (پاکستان امیج)ایشیاءکپ سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا جو کہ دو پہر اڑھائی بجے شروع ہو گا لیکن میچ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بارش ہے جو کہ وقفے وقفے سے ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف آج کے میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا مبینہ فیصلہ کیاہے ، اگر سری لنکا آج کا میچ جیت جاتی ہے تو وہ مسلسل 13 ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن جائے گی ،جبکہ آسٹریلیا ون ڈے میچز میں مسلسل 21 فتوحات کا ریکارڈ قائم کر چکاہے ، اس وقت سری لنکا ، پاکستان اور 2 بار جنوبی افریقہ مسلسل 12، 12 میچ جیت چکے ہیں ۔ گروپ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *