ایشیا کپ، بنگلہ دیش سے شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا بیان

کولمبو(پاکستان امیج)بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے شکست کے بعد بڑی چیزوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم اپنے کھلاڑیوں کو وقت دیں گے ۔

بنگلہ دیش سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کھیل پر کسی طرح کا کمپرومائز نہیں کرسکتے، ہمیں کچھ کھلاڑی مل گئے ہیں جو ورلڈ کپ حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں اظہر پٹیل نے اچھی بیٹنگ کی لیکن وہ میچ کو اپنے حق میں فنش نہیں کر پائے، بنگلہ دیش کے باولرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے ۔ روہت شرما نے کہا کہ شبمن گل نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور وہ ہمیشہ سے ٹیم کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، گزشتہ کچھ سالوں میں شبمن گل نئے گیند کو بہت اچھی طرح کھیل رہے ہیں ،وہ بہت زیادہ محنت کرتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *