ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا، آج فائنل معرکے میں فیصلہ ہو جائے گا

لاہور (پاکستان امیج)ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا، سری لنکا اور بھارت آج فائنل معرکے میں آمنے سامنے ہوں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا، پریما داسا سٹیڈیم میں چوکے چھکوں کا مقابلہ ہو گا۔ سری لنکا 5 مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے، دفاعی چیمپئن آئی لینڈرز بھارت کو میچ میں ٹف ٹائم دیں گے۔

بھارت کی ٹیم بھی 6 دفعہ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت چکی ہے تاہم اس مرتبہ کیا کارکردگی دکھاتی ہے، یہ وقت ہی بتائے گا۔ بھارتی ٹیم کو آخری میچ میں بنگلا دیش سے شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *