لاہور(پاکستان امیج) حارث رؤف کے ان فٹ ہونے پر ایشیاء کپ کے لیے کولمبو طلب کیے جانے والے شاہ نواز دھانی کے متعلق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کئی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔
“اے آر وائے نیوز” کے مطابق ایشیا ءکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کے اہم فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رؤف ان فٹ ہوگئے تھے جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے پاکستان سے زمان خان اور شاہنواز دھانی کو کولمبو طلب کیا تھا۔ زمان خان نے2 روز قبل کولمبو پہنچ کر ٹیم کو جوائن کیا اور گزشتہ روز اپنا ون ڈے ڈیبیو بھی کرلیا تاہم شاہنواز دھانی ویزا مسائل کی وجہ سے کل کولمبو کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
دھانی سے پاکستان سے کولمبو روانگی کے وقت دھانی سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی جہاز میں بیٹھے تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایشیاء کپ 2023 کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ براستہ دبئی کولمبو پہنچ رہا ہوں۔
Next stop Dubai & then to Colombo ✈️#AsiaCup2023 pic.twitter.com/TWmri8IbM1
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) September 13, 2023
فاسٹ بولر کے یہ تصویر شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اکثر صارفین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ کچھ دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے ان ہی میں کچھ نے دھانی کے کولمبو پہنچتے ہی پاکستان کے ایونٹ سے باہر ہونے کی پیشگوئی بھی کی۔
عبداللہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ پتہ چلے جب تک دھانی کولمبو پہنچے تب تک پوری پاکستانی ٹیم واپس آ جائے۔
Pakistan Image