ایشیاکپ:پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی

کولمبو (پاکستان امیج)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والے اہم میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کولمبو میں ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا جانا ہے، یہ میچ اس لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، اس میچ میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں کوالیفائی کرے گی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

لیکن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے اہم میچ میں وقفے، وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔متعدد موسمیات کی ویب سائٹس اور محکمہ موسمیات سری لنکا نے 14 ستمبر کو بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کی پیش گوئی کی ہے، دوپہر شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کا امکان ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ آج 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *