ایشیاکپ، مستقبل میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کون کرے گا؟

لاہور (پاکستان امیج) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارتی نشریاتی اداروں سے مشورہ طلب کرتے ہوئے ایشیاکپ کیلئے میڈیا حقوق کی بولی لگانے کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے 4 ٹورنامنٹس کے میڈیا حقوق کے سودے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن براڈکاسٹر طویل مدتی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس ٹینڈر ایشیاکپ کے چار ایونٹس شامل ہیں جس میں 50 اوور کے دو اور ٹی20 مقابلوں کے 2،2 ایونٹس شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے سے بچنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی باڈی دونوں ممالک میں میچز کے انعقاد سے گریز رکھے گی کیونکہ گزشتہ برس ایشیاکپ پاکستان میں شیڈول تھا تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنا پڑا۔
مستقبل کے ٹورنامنٹس کے ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں۔

میڈیا رائٹس کے پچھلے معاہدے کی قیمت چار ایڈیشنز کے لیے تقریباً 80 ملین ڈالر تھی جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کی باڈی نے قیمت میں اضافے کی توقع ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *