ایشیاکپ، عروہ حسین نے تمام میچز پاکستان میں نہ ہونے کی ممکنہ وجہ بتادی

کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ ایشیاکپ 2023 کے تمام میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ بھارتی سیاست ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایشیاکپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ عروہ حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کی سیاست اتنی گھٹیا ہو گئی ہے کہ پاکستان میں اپنی ٹیم کو کھیلنے نہیں دے رہی جس سے ان کی اپنی ٹیم کا نقصان ہو رہا ہے۔عروہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم صحیح طریقے سے نہیں کھیل رہی اس لیے بھارت بارش کے باعث میچز متاثر ہونے سے مطمئن ہے جو کہ عالمی اسپورٹس سپرٹ کے خلاف ہے۔

یادرہے کہ بھارت کا 2 ستمبر کو پاکستان کے ساتھ ہونے والا اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں میں ایک، ایک پوائنٹ تقسیم کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 4 ستمبر کو ایشیاکپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت اور نیپال کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ اس میچ میں بھارت کو ڈک ورتھ لوئس اسٹرن میتھڈ (ڈی ایل ایس) کے تحت فاتح قرار دیا گیا تھا اور وہ سپر فور مرحلے میں داخل ہوگیا۔

پاکستان رواں سال ایشیاکپ ٹورنامنٹ کا میزبان ہے تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم نے میچز کے لیے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے 13 میں سے صرف 4 میچز پاکستان میں کھیلے جار ہے جبکہ باقی سری لنکا میں ہورہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *