ایشیاء کپ ،: سری لنکا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی بھارت کے خلاف فائنل نہیں کھیل سکے گا

کولمبو (پاکستان امیج) ایشیاء کپ کا فائنل کل کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ لیکن فائنل سے قبل لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور وہ یہ کہ اس کا اہم کھلاڑی مہیش ٹھیکشانہ انجری کا شکار ہو گیا ہے ۔ مہیش ٹھیکشانہ لنکن ٹیم کے اہم باؤلر جانے جاتے ہیں لیکن وہ انجری کے سبب فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق مہیش ٹھیکشانہ بھارت کے خلاف فائنل سے باہر ہو گئے۔مہیش ٹھیکشانہ پاکستان کے خلاف میچ میں دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔ مہیش ٹھیکشانہ کی جگہ سہان ارچشیگھے کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *