ایشیاءکپ ، بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی پلیئنگ الیون کیا ہو گی ؟ جانئے

کولمبو (پاکستان امیج)ایشیا کپ میں کل پاک بھارت میچ سے پہلے کولمبو میں آج موسم صاف ہے اور شہر میں تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے۔
کولمبو میں آج مسلسل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے مگراس وقت تک کولمبو میں مطلع صاف ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم صبح کے واحد سیشن میں ٹریننگ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان ہے۔بھارت کے خلاف آل راونڈر فہیم اشرف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ رہ سکتے ہیں، فہیم کو بنگلادیش کےخلاف میچ میں محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ آج ٹریننگ سیشن کے بعد حتمی الیون کا فیصلہ کرے گی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں سے پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے کے لیے سیشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے حامی بھرلی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارشوں کے تناظر میں متعدد بار اعتراضات اٹھائے تھے ، جس کے کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا۔ اگر کل پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *