بیجنگ (پاکستان امیج) جاپان نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیئن گیمز ہاکی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستانی ٹیم اب پانچویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی۔
جاپان کے خلاف اہم میچ میں پاکستان کو 2کے مقابلے میں3 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ کے پانچویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے پہلا گول کرکے ٹیم کوبرتری دلائی، 2 منٹ بعد جاپان نے گول کرکے برتری کا خاتمہ کیا، اس کے بعد جاپان نے اوپر تلے مزید 2 گول کرکے پوزیشن مضبوط کرلی۔پاکستان کی جانب سے 28ویں منٹ میں ارباز نے گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن اُس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور یوں میچ جاپان کی3۔2برتری پر ختم ہوا جس نے سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔پاکستان ایشیئن گیمز میں اب پانچویں پوزیشن کا میچ کھیلے گا۔
Pakistan Image