ایشوریا رائے سے متعلق بیان راہول گاندھی کو مہنگا پڑگیا

نئی دہلی(پاکستان امیج) بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق بیان پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں اپنے حالیہ عوامی خطاب میں طنزیہ انداز میں کہا کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی صاحب نے کی تھی جس میں صرف ارب پتی اور مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی، میں نے اس تقریب میں کوئی کسان، کوئی مزدور، کوئی عام آدمی نہیں دیکھا لیکن امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے جیسے لوگوں کو ضرور دیکھا۔

کانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمارا میڈیا صرف ایشوریا رائے کو ناچتے ہوئے دکھاتا ہے، غریب لوگوں کے بارے میں کچھ نہیں دکھاتا بلکہ ہمارے میڈیا پر 24 گھنٹے نریندر مودی اور امیتابھ بچن کو دکھایا جاتا ہے۔راہول گاندھی کے اس بیان کے بعد سے بھارت میں انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے میں بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا بھی ایشوریا رائے کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ سونا مہاپاترا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ سیاستدان اپنی تقاریر میں خواتین کی بیحرمتی کیوں کرتے ہیں؟ وہ خواتین کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟گلوکارہ نے کہا کہ پیارے راہول گاندھی! مجھے یقین ہے کہ ماضی میں کسی نے آپ کی اپنی ماں سونیا گاندھی اور بہن پریانکا گاندھی) کی بھی اسی طرح توہین کی ہوگی جیسے آج آپ دوسری خواتین کی توہین کررہے ہیں۔سونا مہاپاترا نے مزید کہا کہ آپ چاہے کچھ بھی بولیں، ایشوریا رائے بہت خوبصورت ڈانس کرتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *