ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات میں پیش رفت

اسلام آباد(پاکستان امیج) رواں سال کے دوران ایس آئی ایف سی نے متعدد ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات کو فروغ دیا۔
صنعتی شعبے میں 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری میں سہولت دی گئی جن میں تقریباً 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

توانائی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی نے 435 کلومیٹر طویل وائٹ آئل پائپ لائن کی منظوری میں معاونت فراہم کی۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے جیٹ گرین کے 3 ملین ڈالر کے نجی ایئرلائن منصوبے کی زیرِ التوا منظوریوں کو کلیئر کیا گیا۔ صحت کے شعبے میں ویکسین پالیسی، ادویات کی جانچ اور معدنیات میں ویلیو ایڈیشن پر کام آگے بڑھایا گیا۔

ایس آئی ایف سی نے چین، سعودی عرب، امریکا، آسٹریلیا اور جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری روابط بھی وسیع کیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *