ایران سے گیس خریدنے کے معاملہ پر کس کو مطمئن کرنا ہوگا۔۔؟ وفاقی وزیر نے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ قیصر احمد شیخ نے کہاہےکہ بھارت سے تجارت کا معاملہ ابھی کابینہ میں زیربحث نہیں آیا، بھارت کے ساتھ تجارت باوقار طریقے سے ہی ممکن ہے، کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و زیادتی پر احتجاج کرتے ہیں،بھارت میں الیکشن قریب آتے ہی پاکستان مخالف باتیں بڑھ جاتی ہیں،امریکہ کو ایران سے گیس خریدنے کے معاملہ پر مطمئن کرنا ہوگا، امریکہ کو بتائیں ملک میں بہت مہنگائی ہے سستی گیس ہماری مجبوری ہے، آئی ایم ایف پر امریکہ کا بہت اثر و رسوخ ہے، اس موقع پر امریکہ کو ناراض نہیں کرسکتے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے بھی شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *