کولکتہ(پاکستان امیج)اہلیہ پر تشدد کیس میں بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی ضمانت منظور کرلی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی کو گھریلو تشدد کے کیس میں ضمانت مل گئی ،کولکتہ کی عدالت نے محمد شامی اور ان کے بھائی محمد حسیب کی ضمانت منظور کی۔
یاد رہے کہ 2018میں محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے گھریلو تشدد کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
Pakistan Image