اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کا حکم

کراچی(پاکستان امیج)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد منان کو 4 بار سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔

ملزم نے 12 مئی 2017 کو جھگڑے کے دوران اہلیہ، بیٹے، سوتیلی بیٹی اور سالے کو قتل کیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزم کو مقتولین کے ورثا کو 3 لاکھ روپے ہر جانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ملزم محمد منان پر 3 لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو لوہے کی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا۔

ملزم کےخلاف مقتولہ رابعہ کے والد صابر کی مدعیت میں تھانہ اقبال مارکیٹ میں قتل، اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *