’اگر میرے خلاف ٹرولنگ جاری رہی تو میں ۔۔۔‘شیر افضل مروت نے دھمکی دیدی

اسلام آباد (پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں ذمہ داری سے بیان دیتا ہوں، پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے اور لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے کہ دوبارہ گنتی میں ہروا دیا جائیگا، کسی کو حق نہیں میرے خلاف ٹرولنگ کرے، سلسلہ جاری رہا توPTI کے 30مارچ کے جلسے کے بعد پیچھے ہٹ جاؤنگا۔

ایک انٹرویومیں شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارا فوکس سینیٹ الیکشن پر ہونا چاہیے اور ہمارا ہدف ہے کہ خیبرپختونخوا سے 9اور پنجاب اسمبلی سے 2سیٹیں مل جائیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کور کمیٹی میں معذرت کرنے سے متعلق خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کور کمیٹی میں کوئی معذرت نہیں کی، میرے معافی مانگنے سے متعلق خبر جھوٹی ہے۔

شیر افضل مروت نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *