اگر شہزاد سلیم پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ جاری کردوں گا،جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے طیبہ گل کے ہتک عزت کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج)طیبہ گل کے ہتک عزت کیس میں جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کہاکہ شہزادسلیم کو پیش ہونے کیلئے نوٹس کیاگیا ہے ،شہزادسلیم کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہے،اگر شہزاد سلیم پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ جاری کردوں گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف طیبہ گل کے ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار طیبہ گل عدالت میں پیش ہو گئیں،شہزاد سلیم عدالت نہیں آئے،شہزادسلیم کے معاون وکیل کی جانب سے نیا وکالت نامہ دائر کیا گیا۔

جج سہیل شیخ نے کہاکہ شہزادسلیم کو پیش ہونے کیلئے نوٹس کیاگیا ہے،شہزادسلیم کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہے،اگر شہزاد سلیم پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ جاری کردوں گا، عدالت نے شہزادسلیم کو 12بجے تک ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *