اگر سب شادیاں پسند کی ہوں تو دنیا سے محبت ختم ہوجائے، ماریہ واسطی

کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ اگر سب شادیاں پسند کی ہونا شروع ہوجائیں تو دنیا سے محبت ہی ختم ہوجائے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، اگر یہ کہا جائے کہ اس پر کسی کا زور نہیں ہوتا تو یہ غلط نہ ہوگا۔ یہی نہیں اگر آج سب لوگوں کی ان کے پسند کے مطابق شادیاں ہوتیں تو آج دنیا سے محبت کی قدر ختم ہو جاتی۔اس کے علاوہ اپنی شادی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ قسمت پر چھوڑ رکھا ہے کیونکہ اس میں تقدیر کا سب سے بڑا عمل دخل ہوتا ہے اور ہمیشہ سے ہی یہ سنتے آئے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میری قسمت میں اگر کسی کا ساتھ لکھا ہوگا تو وہ شخص ضرور میر ی زندگی میں آجائے گا۔

انہوں نے کہا میں اس حوالے سے کبھی بھی پریشان نہیں ہوتی اور اس وقت میں حقیقت پسندانہ زندگی کزار رہی ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *