اگر آپ نے ایسے ہی کرنا ہے تو لکھا ہوا فیصلہ لے آئیں اور سنا دیں،شاہ محمود کا سہیل محمود کے بیان کے دوران پراسیکیوٹر کی مداخلت پر اعتراض

راولپنڈی(پاکستان امیج)سائفر کیس میں سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے بیان ریکارڈکرانے کے دوران پراسیکیوٹر کی مداخلت پر شاہ محمود قریشی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ اگر آپ نے ایسے ہی کرنا ہے تو لکھا ہوا فیصلہ لے آئیں اور سنا دیں، پراسیکیوشن کو گواہ کے بیان کے دوران مداخلت کا کوئی حق نہیں،پراسیکیوٹر گواہ کو لقمے دینے سے گریز کریں۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سائفر کیس میں سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بیان قلمبندکرا دیا،سابق سیکرٹری خارجہ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ ستمبر 2022کو میری ریٹائرمنٹ ہوئی،ریٹائرمنٹ تک سائفر کاپی وزارت خارجہ کو واپس نہیں ملی تھی،سہیل محمود کے بیان کے دوران پراسیکیوٹررضوان عباسی کی مداخلت پر شاہ محمود نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ لکھا ہوا بیان ان کے سامنے ہے،گواہ کو معلوم ہے کیا بیان دینا ہے،سابق سیکرٹری خارجہ دیانتدار آدمی ہیں، احترام کرتا ہوں،شاہ محمود نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میں جانتا ہوں آپ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اگر آپ نے ایسے ہی کرنا ہے تو لکھا ہوا فیصلہ لے آئیں اور سنا دیں،پراسیکیوشن کو گواہ کے بیان کے دوران مداخلت کا کوئی حق نہیں،پراسیکیوٹر گواہ کو لقمے دینے سے گریز کریں۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہاکہ کیا میں نے کوئی گمراہ کن سوال کیا ہے،شاہ محمود نے کہاکہ پراسیکیوشن متوازن انداز سے چل رہی ہوتی تو کیا 2بار ہائیکورٹ کارروائی کالعدم قرار دیتی؟شاہ محمود کے اعتراض پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو مداخلت سے روک دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *