اسلام آباد (پاکستان امیج) ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں اس نے پولیس اہلکار کو 10 ہزار روپے دے کر عمران خان کو دیکھا۔
ویڈیو میں موجود نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے 26 نومبر کے کیس میں اڈیالہ جیل میں بند کیا گیا۔ وہاں اس کی اہلکاروں سے گفتگو چل رہی تھی، اس دوران اس نے عمران خان کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تو پولیس اہلکار نے کہا کہ اس کے 20 ہزار روپے لگیں گے۔
وہ لڑکا جس نے پولیس والے کو اڈیالہ جیل میں دس ہزار روپے دیا مرشد عمران خان کو دیکھنے
خان کو دور سے دیکھا قران مجید پڑھ رہا تھا
پوری بات سنیں 🩵
واللہ واللہ ☺️🥲 pic.twitter.com/Lv79JUDcKJ
— Rashid Mehmood Bangash (@RashidMkhan79) August 17, 2025
نوجوان کے مطابق اس کے پاس 10 ہزار کی پرچی تھی، وہ اس نے جیل پولیس کے اہلکار کو دے دی۔ اہلکار اسے ہسپتال کے بہانے لے گیا اور دور سے عمران خان کا کمرہ دکھایا ۔ نوجوان نے دعویٰ کیا کہ اس نے عمران خان کو دیکھا تو وہ جائے نماز پر بیٹھ کر قرآن پاک پڑھ رہے تھے۔
اس ویڈیو کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ کب کی ہے اور کیا واقعی یہ نوجوان حقیقت بیان کر رہا ہے۔
Pakistan Image