اپنے ذہن سے یہ تصور نکال دیں کہ سپریم کورٹ جا کر تاریخ لے لیں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کی سرزنش کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اراضی کیس میں وکیل کی سرزنش کردی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اپنے ذہن سے یہ تصور نکال دیں کہ سپریم کورٹ جا کر تاریخ لے لیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اراضی تنازع کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کی سرزنش کردی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تاریخ دینے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اپنے ذہن سے یہ تصور نکال دیں کہ سپریم کورٹ جا کر تاریخ لے لیں گے،باقیوں کیلئے بھی یہ پیغام ہے کہ تاریخ لینے والا رحجان اب نہیں چلے گا، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد کافی زیادہ ہے،یہاں تو ایک تاریخ پر نوٹس اور اگلی تاریخ پر دلائل ہو جانے چاہئیں۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ دلائل بھی ایک زبان میں دیں ،اپنی اردو بہتر کریں یا انگریزی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *