اپنی ناکامی کی ذمہ داری دوسروں پرنہ ڈالیں ،اسحاق ڈار محمد زبیر پر برس پڑے

کراچی (پاکستان امیج) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ محمد زبیر نے نجکاری سے متعلق غلط بیانی کی ہے، محمدزبیر سچ کہیں ورنہ میں بہت کچھ کہوں گا ان کو مصیبت پڑجائے گی۔

“جنگ “کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ محمدزبیر چیئرمین پرائیویٹائزیشن تھے وہ اپنی ناکامی کی ذمہ داری دوسروں پرنہ ڈالیں، پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر کراچی میں ہڑتال میں 3 لوگ مرے تو کابینہ نے نجکاری روک دی، خونریزی سے بچنے کیلئے ایسا فیصلہ کیا گیا تو یہ صرف اسحاق ڈار کا فیصلہ نہیں تھا، محمد زبیر کو ایسی گفتگو کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے ورنہ بہت کچھ کہا جا سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *