اپنا گھر اسکیم میں کتنے لوگوں کو قرض ملا؟ حکومت نے اعداد و شمار جاری کر دئیے

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے شروع کی گئی کم اور متوسط آمدنی والے افراد کے لیے اپنا گھر اسکیم میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے جہاں اب تک بینکوں کی جانب سے 204 ارب روپے مالیت کی ہاؤسنگ فنانسنگ کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 27 ارب روپے کے قرضے درخواست گزاروں کو فراہم بھی کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسکیم کی ہفتہ وار نگرانی کر رہے ہیں اور عملدرآمد میں رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسکیم کا مقصد کم آمدنی اور متوسط طبقے کو اپنا گھر حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے اور سرکاری و نجی بینکوں کو ہاؤسنگ فنانسنگ بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے عمودی اور افقی ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پائیدار رہائشی منصوبہ بندی ضروری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ، وزیر مملکت بلال کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *