اپنا خیال رکھا کریں چودھری صاحب،آپ بڑے لوگوں کو عزیز ہیں،جج طاہر عباس سپرا کا فوادچودھری سے مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فوادچودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اپنا خیال رکھا کریں چودھری صاحب،آپ بڑے لوگوں کو عزیز ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی،فوادچودھری اپنے وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

جج طاہر عباس سپرا نے فوادچودھری سےاستفسار کیا کہ کیا حال ہے چودھری صاحب؟فواد چودھری نے جواب دیا کہ بس نزلہ زکام کھانسی ہے،جج طاہر عباس سپرا نے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اپنا خیال رکھا کریں چودھری صاحب،آپ بڑے لوگوں کو عزیز ہیں، سب کو ہی عزیز ہیں۔

فوادچودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ بس سر کوشش ہے اپنا خیال رکھنے کی،سپریم کورٹ میں فیصلہ آ گیا ہے، کیس ختم ہو گیا ہے،13نومبر کو الیکشن کمیشن میں سماعت مقرر ہے،کیس کی سماعت 14نومبر تک ملتوی کردیں، عدالت نے فوادچودھری کے خلاف کیس کی سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *