اٹک ریفائنری کیلئے خام تیل ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم، تیل سپلائی شروع

اسلام آباد(پاکستان امیج)اٹک ریفائنری کے لیے خام تیل ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم کردی گئی جس کے بعد تیل سپلائی شروع ہوگئی۔

خام تیل ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم ہونے سے ملک کے شمالی علاقوں میں فیول سپلائی میں کمی کا خطرہ ختم ہوگیا جب کہ ریفائنری حکام نے بھی جلد پیداوار شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

اس سے پہلے خام تیل نہ پہنچنے سے اٹک ریفائنری کی بندش اور جیٹ فیول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

ریفائنری حکام کا کہنا تھا کہ فوری ٹریفک پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو ریفائنری جلد بند ہوجائے گی جب کہ ریفائنری کی بندش سے اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پرجیٹ فیول کی قلت کاخدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email