اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی،گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری یکم جنوری سے دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پنجاب، کے پی کے گیس صارفین کیلئے ٹیرف میں اوسطاً 35.13فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی، سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کیلئے ٹیرف میں اوسطاً 8.57فیصد اضافہ منظورکر لیاگیا،اوگرا نے سوئی ناردرن کا ٹیرف 435.14روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دے دی،سوئی ناردرن کیلئے نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

علاوہ ازیں اوگرا نے سوئی سدرن کا ٹیرف 115.72روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دے دی،سوئی سدرن کیلئے نیا ٹیرف 1466.40روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ،اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا،وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *