اوگرا نے جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی۔

اوگرا کے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق قیمت میں 2.68 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جس کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *