اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 117 روپے47 پیسے سستا ہوگیا ہے، 11.8 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2962 روپے17 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں9 روپے 96 پیسے کی کمی کی گئی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے03 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *