اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے بھی مہنگا فروخت

کراچی (پاکستان امیج) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے بھی مہنگا فروخت ہونے لگا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ مستحکم ہے، آج بھی 286 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں75 پیسے کمی آئی تھی جس کے بعد 286 روپے 50 پیسے میں لین دین ہوا۔

دوسری جانب آج انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے کمی سے 285 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *