اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت کیا ہے؟ جانیں غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں پیر 15 جون 2026 کو غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278.45 روپے خرید اور 279.35 روپے فروخت پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 373.92 روپے خرید اور 378.90 روپے فروخت پر دستیاب ہے۔

یورو کی خریداری قیمت 322.43 روپے اور فروختی قیمت 328.45 روپے ریکارڈ کی گئی۔

خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال 74.20 روپے خرید اور 74.80 روپے فروخت پر موجود ہے جبکہ یو اے ای درہم 75.80 روپے خرید اور 76.80 روپے فروخت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دیگر اہم کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر 193.79 سے 198.75 روپے، کینیڈین ڈالر 197.57 سے 207.05 روپے اور چینی یوآن 38.05 سے 38.80 روپے کے درمیان خریدو فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 278.25 روپے اور فروخت 278.75 روپے ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی پاؤنڈ 372.27 روپے خرید اور 372.94 روپے فروخت پر بند ہوا جبکہ یورو 321.99 روپے خرید اور 322.57 روپے فروخت پر ٹریڈ کیا گیا۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی عوامل کے باعث آنے والے دنوں میں کرنسی مارکیٹ میں مزید تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم

اسلام آباد(پاکستان امیج) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیر خارجہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email