اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں؛ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پرایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ جب بیوی کو فائدہ ملا تو شوہر کا بھی فائدہ ہوا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں، ہم پتہ نہیں کس دنیا میں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت میں وقفہ کر دیاگیا۔دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ جب بیوی کو فائدہ ملا تو شوہر کا بھی فائدہ ہوا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اوپلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں، ہم پتہ نہیں کس دنیا میں ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیاکہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے فائدہ ہوا؟ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ تحفےکی کم قیمت لگوا کر ریاست کو نقصان پہنچایا گیا،بانی پی ٹی آئی اور ان کی بیوی نےفائدہ اٹھایا، بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کرایا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *