اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، موبائل فون پر ٹیکس میں کمی پر غور

اسلام آباد(پاکستان امیج) بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ایف بی آر موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔

قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پرانے یا کم قیمت استعمال شدہ فونز پر ڈیوٹی میں کمی کے امکانات زیر غور ہیں۔مارچ تک موبائل فون ٹیکس میں کمی کی حتمی رپورٹ تیار ہو جائے گی۔

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان میں صرف 6 فیصد موبائل فون درآمد ہوتے ہیں۔ جبکہ باقی 94 فیصد فون مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں۔مقامی فونز پر ٹیکس کی شرح صرف 5 سے 6 فیصد ہے۔ جبکہ درآمدی فونز پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔

رکن کسٹمز شکیل شاہ نے کہا کہ موبائل فون کی مجموعی خریداری سے 82 ارب روپے ٹیکس حاصل ہوا۔ جبکہ درآمدی فونز سے صرف 18 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *