’ اور کتنا پیار کروں‘ خاتون مداح کے شاہین شاہ کے بارے میں اصرار پر شاہد آفریدی کا برجستہ جواب

اسلام آباد (پاکستان امیج)قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کو بیاہ لائے ہیں اور ان کی ولیمہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جہاں خاتون پرستار کے اصرا ر پر شاہد آفریدی نے ایسا جواب دیا کہ قریب قریب محفل میں موجود سب حاضرین مسکرا اٹھے۔

تقریب ولیمہ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں سے ایک ویڈیو شاہد آفریدی کی اپنے داماد سے متعلق دلچسپ مذاق سے متعلق بھی ہے۔ویڈیو میں شاہین شاہ کے سسر سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے داماد کے ہمراہ کھڑے تھے کہ ایک خاتون پرستار وہاں آگئیں ، اس نے بھی کیمرہ نکال لیا اور ساتھ ہی کہتی ہیں کہ’ آپ اسے (اپنے داماد کو )تھوڑا پیار تو کریں‘۔

شاہد آفریدی خاتون کی یہ فرمائش سنتے ہی برجستہ کہتے ہیں کہ اور کتنا پیار کروں، یہ بڑا ہوگیا ہے اور پیار کرنے کی عمر سے نکل گیا ہے، اب یہ پیار والا نہیں رہا۔

شاہد آفریدی کی زبان سے یہ جملے ادا ہوتے ہی محفل زعفران زار ہوگئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *